ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بركات بندگی كے بلاگر كے حوالے سے نقل كيا ہے ،ہم كس مقصد كےلیے خلق ہوۓ ؟اور انسان كے اس بزم ھستی میں آنيكا مقصد كيا ہے؟
یہ اہم ترين سوالات ہیں جو ہر باشعور انسان اپنے آپ سے كرتا ہے-
ان سوالات كا جواب خالق اكبر نے سورہ ذاريات آيت ۵۶ میں واشگاف الفاظ میں بيان كيا كہ ٫٫میں نے جنوں اور انسانوں كو صرف اپنی عبادت كےلیے خلق كيا ہے ٬٬
اس كے علاوہ اور بھی آيات ہیں جو عبوديت و بندگی پر زور ديتی ہیں علم و دانش كا كسب كرنا ،اور مختلف امتحانات و آزماﺋش الہی كا آنا دراصل عبوديت كی معراج كےلیے ہیں اور وسيع رحمت الہی اس عبوديت كا نتيجہ ہے-پس حقيقت عبادت كيا ہے ؟اس كو سمجھنے كی اشد ضرورت ہے -