ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ خراسان رضوی نے رپورٹ دی ہے كہ نيشا پور كے ۱۹ سالہ جوان ابوالفضل قدسی نے ۵۴۰ مربع میٹر كپڑے پر قرآن كريم كی كتابت كا كام انجام ديا اس كپڑے كی لمبائی ۱۸ میٹر اور چوڑائی ۳۰ میٹر ہے-
اس قرآن كو خط نستعليق میں لكھا گيا ہے اور اعراب كے لیے عثمان طہ كے رسم الخط كو بنياد بنايا گيا ہے-
انہوں نے اس كام كا آغاز ايرانی سال كے مطابق ۱۳۸۵ ھ ش سے كيا اور اميد كی جاتی ہے كہ اس سال كے آخر تك یہ كام مكمل ہوجاۓ گا-
ابوالفضل قدس نے اپنے كام كے متعلق وضاحت كرتے ہوۓ ايكنا كے نماﺋندہ كو بتايا كہ اس كام كے ابتدائی مراحل میں چار ماہ كا عرصہ لگا اور اب تك آدھا كام انجام پا چكا ہے –