جرمنی میں توھين پيغمبران الہی پر مشتمل فلم كی نماﺋش-

IQNA

جرمنی میں توھين پيغمبران الہی پر مشتمل فلم كی نماﺋش-

10:39 - October 31, 2006
خبر کا کوڈ: 1505587
بين الاقوامی گروپ: پيغمبران الہی كی توھين پرمبنی فلم كی نماﺋش كی اجازت ملنے پر جرمنی كی فلم انڈسٹری، پيغمبر اسلامۖ اور حضرت عيسی پر مبنی توھين آميز فلم كی نماﺋش كرے گی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عرب امارات كے روزنامہ ٫٫البيان ٬٬ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمن فلم انڈسٹری كے بعض اركان نے مذكورہ فلم كو اگلے ماہ پردہ سكرين پر دكھانے كا پروگرام بنايا ہے –
یہ بات بھی قابل ذكر ہے كہ اس فلم كی نماﺋش كو جرمن كی وزارت داخلہ نے ممنوع قرار ديا تھا ليكن پھر نماﺋش كی اجازت دے دی ،جرمن فلم انڈسٹری كے مطابق وزارت داخلہ نے كافی چھان بين كے بعد یہ فيصلہ كيا ہے كہ اس فلم كی نماﺋش سے ملكی امن و امان كو كوئی خطرہ نہیں ہے-
البتہ بعض سياسی شخصيتوں اور پيشہ ور افراد نے اس فلم كی شديد مخالفت كی ہے اور كہا ہے كہ اس كی نماﺋش سے نہ صرف دہشت گردی كنٹرول نہیں ہوگی بلكہ اس میں اضافے كا بھی امكان ہے –

نظرات بینندگان
captcha