ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے رنگ صليب يا Color of the Cross نامی فلم كے فلمسازوں كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے مذكورہ فلم میں حضرت مسيحۜ كو افريقی نژاد بتايا ہے اسی وجہ سے یہ فلم امريكی عيساﺋيوں كےلیے متنازعہ بن گئی ہے-
اس فلم كے ڈاﺋريكٹر ٫٫جان كلوڈ لومر ٬٬ ہیں فلم میں حضرت عيسیۜ كی زندگی كے آخری ايام كو موجودہ انجيل كے مطابق فلمايا گيا ہے اور حضرت عيسی ۜ كو افريقی نژاد ثابت كيا گيا ہے –
امريكہ كے دوسرے ثقافتی حلقوں میں بھی ملا جلا رد عمل پايا جاتا ہے-
ياد رہے كہ امريكہ میں سياہ فاموں سے گذشتہ ۴۰۰ سال سے غلاموں جيسا برتاٶ كيا جارہا ہے –
رنگ صليب نامی فلم نے باوجود اس كے كہ اس پر اعتراضات كی بھر مار ہوئی ہے دنيا بھر كے سينماٶں میں ريكارڈ بزنس كيا ہے –یہ فلم ٫٫مصاﺋب مسيح ٬٬ نامی فلم كے بعد دوسری فلم ہے جو تنقيد كے باوجود پردہ سكرين پر آئی ہے –