ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عرب نيوز اخبار سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے تركی میں سفارتكار احمد يالديز نے كہا ہے كہ ۲۰۰۶ ء كے پہلے دس مہينوں میں تركی سے ايك لاكھ ۲۰ ہزار لوگ حج و عمرہ سے مشرف ہوۓ اور یہ تعداد گذشتہ سال كی نسبت بہت زيادہ ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ تركی كا حج كوٹہ ،سالانہ ۷۰ ہزار افراد ہے ليكن سعودی حكومت سے بات چيت كے بعد اس تعداد كو بڑھاكر ايك لاكھ افراد كرديا گيا ہے –