قرآن كے ذريعہ علاج،سورہ قدر پر ايك نگاہ –

IQNA

قرآن كے ذريعہ علاج،سورہ قدر پر ايك نگاہ –

9:50 - November 05, 2006
خبر کا کوڈ: 1506482
بلاگ گروپ:امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمايا:جو شخص سورہ انا انزلنا بلند آواز سے پڑھے وہ اس شخص كی مانند ہے جو راہ خدا میں تلوار سے جہاد كررہا ہو-
اور جو سورہ قدر كو آہستہ پڑھے وہ اس مجاہد كی مانند ہے جو راہ خدا میں اپنے خون میں غلطاں ہو-
اور جوشخص دس مرتبہ اس سورہ كی تلاوت كرے گا اس كے نامہ اعمال سےپروردگار ہزار گناہ مٹا دے گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) ٫٫منتظرين ظہور ٬٬ نامی بلاگ گروپ نے ٫٫قرآن كے ذريعہ علاج٬٬ كے موضوع كو بيان كيا ہے –وہ سورہ قدر كے بارے میں لكھتے ہیں كہ امام جعفر صادق ۜ نے فرمايا جب كوئی شخص اپنی واجب نمازوں میں سے كسی ايك میں سورہ انا انزلناہ كی تلاوت كرتا ہے تو منادی حق آواز ديتا ہے كہ اے بندہ خدا –پروردگار نے تيرے گذشتہ سارے گناہ معاف كردیے ہیں تم اپنا عمل پھر سے شروع كرو-
جو شخص بھی نماز صبح كے بعد دس مرتبہ سورہ انا انزلناہ كی تلاوت كرے تو اس كے رزق میں وسعت ہوگی اور وہ خدا كی قدرت كا مشاہدہ كرے گا-
جو بھی اس سورہ كی تلاوت كرے وہ اس شخص كی مانند ہے جس نے پورے ماہ رمضان میں روزے ركھے ہو ں اور شب قدر میں شب بيداری كی ہو-
اگر مومن ،باوضو ہوكر اس سورہ كی تلاوت كرے تو وہ اس طرح گناہوں سے پاك ہو جاتا ہے جيسے كہ ابھی شكم مادر سے باہر آيا ہو –
اگر سوتے وقت ۱۱ مرتبہ اس سورہ كی تلاوت كرے تو پروردگار ۱۱ فرشتوں كو اس كےلیے معين كرتا ہے جو صبح تك اس كی حفاظت كرتے ہیں
نظرات بینندگان
captcha