۱۲ آبان /۳ نومبر ،علامہ شعرانی كی وفات كا دن –

IQNA

۱۲ آبان /۳ نومبر ،علامہ شعرانی كی وفات كا دن –

10:08 - November 05, 2006
خبر کا کوڈ: 1506496
فكر و نظر گروپ :ايرانی مہينے آبان كی ۱۲ تاريخ ،آيت اللہ ميرزا ابو الحسن شعرانی كی وفات كا دن ہے –علامہ شعرانی –فقہ ،اصول،كلام ،فلسفہ ،ھيأت اور نجوم پر كامل تسلط ركھتے تھے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) مرحوم آيت اللہ ميرزا ابو الحسن شعرانی ۱۳۲۰ ھ ق میں تہران میں پيدا ہوۓ
بچپن اور نوجوانی میں قرآن مجيد ،تجويد اور ادبيات عرب كی تعليم اپنے والد سے حاصل كی-
اور راﺋج درسی كتب كی تعليم كے لیے بعض علماء قم اور تہران كی خدمت میں زانوۓ تلمذ طے كيا اس كے بعد مطالعہ ،تحقيق اور تاليف میں مشغول ہوگۓ- تقريبا ۳۰ سال حوزہ علمیہ میں تدريس كے فراﺋض انجام ديتے رہے-
آخر كار ۷۳ سال كی عمر میں دل كی بيماری كے سبب جرمنی علاج كے لیے گۓ ليكن معالجے سے كوئی فاﺋدہ نہ ہوا اور ۱۲ آبان كو نصف شب كے بعد جرمنی كے ہسپتال میں آپ كی وفات ہوئی –چند روز كے بعد آپ كے جسد كو تہران منتقل كيا گيا اور حضرت عبد العظيم كے جوار میں سپرد خاك كرديا گيا-
نظرات بینندگان
captcha