شب معراج میں رسول اللهۖ كے مشاهدات –

IQNA

شب معراج میں رسول اللهۖ كے مشاهدات –

8:09 - November 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1507562
بلاگ گروپ: بلاگ فقهی گروپ نے شب معراج میں پيغمبر اعظم كے مشاهدات كا تذكره كيا هے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)بلاگ گروپ نے اپنے ايك خط میں تحرير كيا هے-رسول خداۖ نے فرمايا كه میں نے شب معراج ايك جماعت كو ديكھا جس كے سامنے دو دستر خوان چنے هوۓ تھے ايك پر حلال اور پاكيزه گوشت ركھا هوا هے اور دوسرے پر حرام اور ناپاك گوشت ركھا هوا هے-
اور وه لوگ حرام گوشت كھا رهے هیں-میں نے جبراﺋيل سے پوچھا كه يه كون لوگ هیں؟جبرﺋيلۜ نے كها يا رسول اللهۖ يه آپ كی امت كے وه افراد هیں جو دنيا میں حلال غذا كی بجاۓ حرام غذا كھاتے تھے اس كے بعد رسول الله ۖ نے فرمايا آگے چل كر میں نے ايك جماعت كو ديكھا جن كے هونٹ اونٹ كے هونٹوں كی طرح موٹے تھے اور وه اپنے لبوں سے اپنے بدن كا گوشت نوچ نوچ كر منه میں ڈال رهے تھے –میں نے پوچھا جبراﺋيلۜ يه كون لوگ هیں؟
جبراﺋيل نے كها يه وه افراد هیں جو هميشه دوسروں كی عيب جوئی میں لگے رهتے تھے اور اپنی زبان اور اشاره سے لوگوں كے ظاهری اور باطنی عيب كو بيان كرتے تھے-
بلاگ گروپ مشاهده رسول خداۖ كا ذكر كرتے هوۓ نقل كرتا هے كه رسول اللهۖ نے فرمايا كه شب معراج میں ايك جگه سے گذرا تو ديكھا كه كچھ لوگ هیں جن كے چهرے اور سر كو پتھر سے توڑا جا رها تھا میں نے جبراﺋيلۜ سےكها يه كون لوگ هیں؟ جبراﺋيلۜ نے كها يا رسول اللهۖ يه وه افرد هیں جو نماز عشا نهیں پڑھتے تھے-
نظرات بینندگان
captcha