ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ خراسان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حرم رضوی كے تبليغات كے ادارے كے سر براہ نے كہا ہے كہ یہ سیڈياں مختلف پروگراموں جيسے مجالس اعياد كے مراسم ، عزاداری، دعاوں اور زيارات كے پروگراموں پر مشتمل ہیں۔
محمد رضا يوسفی نے كہا كہ جتنے بھی پروگرام اس نورانی حرم میں منعقد ہوتے ہیں ہمارے پاس محفوظ ہوتے ہیں، سال كے ابتدائی چھ ماہ میں ۲۶۳ گھنٹے فيلم برداری كی گئی اور ۱۹۱ بار مختلف تقريبات كی تصٓاوير لی گئیں،
ادارے كے سر براہ نے كہا كہ جو شخص اپنی پسند كی C.D لينا چاہتا ہے وہ صحن جمہوری اسلامی كے كمرہ نمبر ۴ میں رجوع كر سكتا ہے،