امريكہ:اسرائيل كے خلاف قرار داد ویٹو ـ

IQNA

امريكہ:اسرائيل كے خلاف قرار داد ویٹو ـ

12:43 - November 13, 2006
خبر کا کوڈ: 1508086
بين الاقوامی گروپ: سلامتی كونسل میں اسرائيل كے خلاف قرار داد ویٹو كرنے پر اسلامی ممالك امريكہ پر شديد نتقيد كر رہے ہیںـاورغزہ پر حملہ كرنے پر اسرائيل كی شديد مذمت كی جارہی ہے ـ


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امريكہ نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل میں غزہ پر اسرائيلی حملے كے خلاف ايك اور قرار داد ویٹو كردی ہےـ
اقوام متحدہ میں امريكی سفير نے قرار داد كے مسودے كو غير متوازن قرار ديتے ہوئے مسترد كردياـ
قرار داد كا مسودہ بدھ كو غزہ كے علاقے بيت حانون پر اسرائيلی بمباری كے واقعے كے بعد پيش كيا گيا تھاـ اسرائيل كے اس حملے میں ۱۹ افراد شہيد ہوئے تھے ـ
سلامتی كونسل میں سے دس اركان نے اس قرار داد كی حمايت كی ـ جب كہ چار نے رائے شماری میں حصہ نہیں ليا رائے شماری میں حصہ نہ لينے والے ممالك میں برطانیہ ، ڈنمارك، جاپان اور سلواكیہ تھے ـ
نظرات بینندگان
captcha