:
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايكرو كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ یہ كتاب اسلامی مفكر راغب اصفہانی كی كتاب مقدمہ ای بر فلسفہ اخلاق اور ادبيات عرب پر مشتمل ہے راہ پرہيزگاری نامی كتاب میں ان عوامل كی نشادہی كی گئی ہے جس كے ذريعہ روح انسان تقوای الٰہی سے سر شار ہو كر مسرت و شادمانی حاصل كر سكتی ہےـ
اس كتاب میں راغب اصفہانی كے نظريات كا ارسطو ، غزالی اور ابن مسكویہ جيسے فلاسفہ كے نظريات كے ساتھ تقابلی جائزہ پيش كيا گيا ہےـ
ياسين محمد نے فرانكفورٹ يونيورسٹی سے اخلاق اسلامی پر ڈاكٹر یٹ كر ركھی ہےـاس كتاب كو مرتب كرنے كے لئے موصوف نے جنوبی افريقہ ، سعودی عرب، ھالينڈ، اور ملائشيا كامطالعاتی دورہ كيا ہے ياسين محمد اس وقت ويسٹر ن كيپ يونيورسٹی جنوبی افريقہ میں مطالعہ اسلامی و عربی كے پروفيسر ہیں ـ