ايران كی قرآنی خبر رسال ايجنسی(ايكنا ) نے روزنامہ الميحط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبد اللہ بصفر جو اس اكیڈمی كے انچارج بھی ہیں انھوں نے اس ادارے كی دوسری سر گرميوں كے بارے میں بتايا كہ اس اكیڈمی نے اس سال مختلف ممالك جيسے فرانس ، قرقيزستان، صومالیہ، موزامبيك، گھانا اور ملاءشيا میں قرآنی مقابلے منعقد كئے ہیں ـ
انھوں نے يمن اور فلپائن میں حفاظ كی كانفرنس، سری لنكا میں لڑكيوں كے قرآنی سنٹر كا افتتاح اور اسی طرح دوسری قرآنی سر گرميوں كو رواں سال میں اس اكیڈمی كی كار كردگی بتاياـ
انھوں نے كہا كہ وہ بنگلاديش ، اتھوپيا، اور اردن میں بھی قرآنی سنٹر قائم كرنے كے لئے دورہ كریں گے ـ