ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی المحيط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملی گارڈ كے نائب الفريق متعب بن عبد اللہ نے كہاہے كہ یہ مقابلے سعودی فرمانروا كی سر پرستی میں ہو رہے ہیں اور ان كے انعامات بھی وہ خود ہی دیں گےـ
انھوں نے كہا كہ قرآن ايك مكمل ضابطہ حيات ہے لہٰذا اس كے قوانين كو اجراء كرنا ہر مسلمان كا فرض ہےـ
انھوں نے ان مقابلوں كا مقصد قومی گارڈ كے جوانوں كو اسلام اور قرآن سے متعارف كرانا بتايا ہے ـ