ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ۲۳ سالہ خاتون (ايس ھائو)نے كہا ہے كہ میں پہلے عيسائی تھی۔
ليكن تحقيق كے بعد عيسائی عقيدے سے دست بردار ہوگئی پھر میں نے عيسائيت ، یہوديت اور اسلام كا تقابلی مطالعہ كيا ، كچھ مدت بعد حقيقت كی طرف متوجہ ہوگئی اور اسلام كو اپنا دين قرار ديا ۔
انھوں نے كہا كہ اسلام صلح و سلامتی كا دين ہے ، اور تنہا اسلام وہ دين ہےجس سے دنياوی اور اخروی سكون ملتا ہے ۔