۱۷ نومبر علامہ طباطبائی كی وفات كا دن ۔

IQNA

۱۷ نومبر علامہ طباطبائی كی وفات كا دن ۔

11:40 - November 16, 2006
خبر کا کوڈ: 1508684
فكر ونظر گروپ: آج سے ۲۵ سال قبل ۱۷ نومبر ۱۹۸۱ء كو مفكر اسلام، مفسر قرآن ،فقیہ اہل بيت (ع) علامہ طباطبائی نے ۸۰ سال كی عمر میں وفات پائی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ۔ مرحوم طباطبائی (رح) حوزہ علمیہ نجف میں دس سال تعليم حاصل كرنے بعد اپنے شہر تبريز واپس آگئے ۔
مرحوم علامہ طباطبائی (رح) فقہ واصول كے علاوہ رياضيات ، فلسفہ، كلام ، عرفان اور تفسير میں بھی ماہر تھے۔
وہ معماری میں بھی مہارت ركھتے تھے اور انھوں نے مدرسہ مباركہ حجتیہ كی عمارت كا نقشہ تيار كيا تھا۔
علامہ طباطبائی نے فلسفہ اور اسلام شناسی سے متعلق بہت سی كتابیں تاليف كیں۔ اسی طرح تفسير میں آپ نے ۲۰ جلدوں پر مشتمل كتاب لكھی جو تفسير الميزان كےنام سے معروف ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha