ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجينسی سے نقل كيا ہے كہ عالمی مسلم يونين كے سيكرٹری ڈاكٹر عبد اللہ التر كی نے كہا كہ یہ اجلاس سعودی عرب كے بڑے مفتی شيخ عبد العزيز كی سر پرستی میں ہو رہا ہے جس میں پوری دنيا كے ۶۰ مایہ ناز علماء اور دانشور شريك ہیں ۔
ڈاكٹر عبد اللہ التركی نے كہا كہ اس اجلاس میں جن موضوعات كو زير بحث لايا جاءے ان میں سب سے اہم موضوع اسلام اور پيغمبر (ص) كا دفاع ہے ۔
اور اس سلسلہ میں دشمنان اسلام كے مقابلے میں مسلمانوں كے درميان اتحاد كی اشد ضرورت ہے ۔