ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے (AFP )سے نقل كيا ہے كہ كپنھاگ اسلامی سنٹر كو جلانے سے مالی نقصان نہیں ہوا ـ اس میں كچھ مہاجر سكونت پذير ہیں اس سنٹر كے برابر والی عمارت كی ديواروں پر "اسلام ٹيرورسٹ" جيسے نعرے لكھے گئے ہیں ـ سنٹر كے سربراہ نے كہا كہ ان حملوں میں روز بروز اضافہ كی وجہ قوم پرستی ہے اور اس سے مقابلہ كہ ضرورت ہے ـ11 ستمبر كے واقعہ كے بعد مسلمانوں پر ان حملوں میں اضافہ ہوا ہے ـ
ڈنمارك كی پوليس نے خبر دی كہ 59 واقعات میں ايسے قوم پرست حملےكیے گئےـ
ياد رہے كہ ڈنمارك كی 4/ 5 ملين كی آبادی میں 5فيصد مسلمان ہیں جن كی تعداد تقريبا دو لاكھ بنتی ہےـ