ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام جناب اكبر دھقانی نے كہا كہ یہ علمی نشست دينی اور قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے ہے ـ
انہوں نے آيات اور روايات كی روشنی میں كہا كہ قرآن مجيد كی نظر میں نماز كا مرتبہ اتنا بلند ہے كہ جس كا مقابلہ كسی بھی دوسرے عبادی عمل سے نہیں كيا جاسكتاـ
جناب اكبری نے كہا كہ نماز كی اہميت اور عظمت كے لئے اتنا ہی كافی ہے كہ نماز كسی بھی حال اور زمانے میں انسان سے ساقط نہیں ہےـ اور قرآن مجيد میں بھی اقامہ نماز كو پہلا الٰہی فريضہ قرار ديا گيا ہےـ
دہقان نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد میں مومنين كے صفات میں كہا گيا ہے: والذين استجابوا لربھم و اقاموا الصلاۃ ـ
صاحبان ايمان وہ ہیں جو پروردگار كی آواز پر لبيك كہنے كے علاوہ اقامه نماز كرتے ہیں ـ
استاد حوزہ