عراقی صدر جلال طالبانی تهران پهنچ گئے ۔

IQNA

عراقی صدر جلال طالبانی تهران پهنچ گئے ۔

10:37 - November 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1510996
بين الاقوامی گروپ :صدر جلال طالبانی عراق كےحالات بہتركرنےكےلیےايران سےمددكےخوہاں ہیں عراق كے صدر جلال طالبانی اپنے ملك میں امن و امان كی صورتحال بہتر كرنے كے لیے ايران سے مدد طلب كی ہے۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بی بی سی سے نقل كيا هے كه جلال طالبانی نے یہ درخواست ايران كے دارالحكومت تہران پہنچنے كے فورا بعد ايك بيان كے ذريعے كی ہے۔ ايرانی صدر احمدی نژاد نے كہا كہ وہ اس سلسلے میں عراق كی ہر ممكنہ مدد كرنے كے لیے تيار ہیں۔

دونوں ملكوں كےصدر عراق میں صورت حال بہتر كرنے كے لیے بات چيت كر رہے ہیں۔ جلال طالبانی گزشتہ ہفتے كے دوران ايران كا دورہ كرنے والے تھے، ليكن بغداد میں بم دھماكوں كے بعد انہیں اپنے پروگرام میں ردوبدل كرنا پڑا تھا۔

عراقی صدر اپنے ايرانی ہم منصب ملاقات كے علاوہ ايران كے روحانی پيشوا آيت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات كرينگے۔

عراقی صدر كے ايران دورے پر پورے مشرقی وسطیٰ كی نظر ہے اور اس سے بہت سی اميدیں وابستہ كی جا رہی ہیں۔

امريكہ میں حال ہی میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں شكست كے بعد بش انتظامیہ عراق میں حكمت عملی تبديل كرنے كے مراحل میں ہے۔ صدر بش اور عراقی صدر كے درميان جلدی ہی اردن میں ملاقات ہونے والی ہے اور یہ دورہ اسی ملاقات كی تياريوں كے لیے ہے۔

اسی دوران اقوام متحد كے سكریٹری جنرل كوفی عنان نے خبر دار كيا ہے كہ عراق میں خانہ جنگی چھڑ سكتی ہے۔

ايك سوال كے جواب میں كوفی عنان نے كہا كہ عراق میں تقريبا خانہ جنگی كی صورت حال ہے اور اگر عراق كے بگڑتے حالات پر فوراً قابو نہ پايا گيا تو پھر ملك میں بڑے پيمانے پر خانہ جنگی شروع ہوسكتی ہے۔


نظرات بینندگان
captcha