ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستان كے اخبار ڈيلی نيوز سے نقل كيا ہے كہ فيصل آباد كی ايك عدالت نے دو عيساﺋيوں كو قرآن مجيد جلانے كے جرم میں ۱۵ سال قيد اور ۲۵ ھزار روپے جرمانہ كی سزاﺋیں سنائی ہیں-
ان دو عيسائی باشندوں كو جن كے نام جميل جيمز اور بوٹا مسيح ہیں گذشتہ سال موسم گرما میں پاكستان كے علاقہ نشاط آباد سے قرآن مجيد كو آگ لگاتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار كيا گيا تھا-