خوزستان كے ۲۷ ہزار افراد ،مقامات مقدسہ كی زيارات كے لیے بيرون ملك گۓ-

IQNA

خوزستان كے ۲۷ ہزار افراد ،مقامات مقدسہ كی زيارات كے لیے بيرون ملك گۓ-

11:24 - December 02, 2006
خبر کا کوڈ: 1511684
اعزازی نمايندہ رسول كريمی: خوزستان كے حج و زيارات كے سربراہ نے كہا كہ رواں سال میں اب تك ۲۷ ہزار سات سو ستاون زاﺋرين كرام نے مقامات مقدسہ كی زيارت كے لیے مكہ مكرمہ اور شام كا سفر كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اھواز كے اعزازی نامہ نگار ،كی رپورٹ كے مطابق خوزستان كےحج و زيارات كے امور كے سربراہ محمد علی دلارام ، نے مذكورہ خبر كی وضاحت كرتے ہوۓ كہا كہ ۱۴۴۷۶ افراد عمرہ مفردہ كےلیے ،۵۴۰۶ افراد شام كی زيارات كے لیے اور ۶۴۳۵ افراد عراق كی زيارات كے لیے گۓ ہیں انہو ں نے كہا كہ امسال حج تمتع كے لیے بھی كاروان معمول كے مطابق جاﺋیں گے اور كسی قسم كی كوئی مشكل نہیں ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ امسال چار دنوں میں ۲۰ پروازیں خوزستان سے بيت الحرام كے لیے جاﺋينگی اور پہلی پرواز ۶ دسمبر كو جاﺋيگی –اور تمام خوزستانی زاﺋرين پہلے مدينہ منورہ جاﺋينگے-
نظرات بینندگان
captcha