ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے موسسہ انتظار نور كے اس خصوصی كتاب خانہ كے انچارج نے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس كتاب خانہ میں چھ ہزار كتابیں ،كلام ،حديث ،قرآن ،جامعہ شناسی كے موضوعات پر موجود ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب خانہ میں پورے ملك كی يونيورسٹيوں میں لكھے جانے والے تھيسز بھی موجود ہیں كتاب خانہ كے انچارج جناب احمد خيری نے كہا كہ موسسہ انتظار نور كی طرف سے اب تك ۲۵ كتابوں كی اشاعت كی جا چكی ہے-اور اسی طرح حضرت امام مہدی عج پر لكھے جانے والے مضامين چھ جلدوں پر منظر عام پر آ چكے ہیں –
اور دو جلدوں كی مزيد عنقريب اشاعت كی جاۓ گی-