ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مصر كے مفتی ڈاكٹر علی جمعہ نے سعودی عرب كے اسلامی امور كے وزير شيخ صالح بن عبد العزيز سے ملاقات میں كہا كہ اس وقت مسلمانوں كے درميان اتحاد اور يكجہتی كی بہت ضرورت ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ جو چيز ان كے اتحاد میں رخنہ ڈال رہی ہو اس سے دور رہ كر دشمنوں كی سازش كو خاك میں ملا دیں-
ڈاكٹر علی جمعہ نے كہا كہ تمام مسلمانوں كو برابر كے حقوق ملنے چاﻫﺋیں رنگ و نسل كی بنياد پر كسی كے حق كو ضاﺋع نہ كيا جاۓ-
مصر كے مفتی نے كہا كہ غير مسلم ممالك میں جو مسلمان زندگی گزار رہے ہیں وہ دوسرے شہريوں كی طرح اپنے حقوق ركھتے ہیں – جيسا كہ مسلم ممالك میں رہنے والے غير مسلم افراد بھی اپنے حقوق ركھتے ہیں