عصر حاضر میں مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كریں-

IQNA

عصر حاضر میں مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كریں-

11:38 - December 09, 2006
خبر کا کوڈ: 1512984
بين الاقوامی گروپ: مفتی مصر نے سعودی عرب كے اسلامی امور كے وزير سے ملاقات كرتے ہوۓ كہا كہ اس وقت مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی كی اشد ضرورت ہے اور تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسلام كے واقعی چہرے كو پيش كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مصر كے مفتی ڈاكٹر علی جمعہ نے سعودی عرب كے اسلامی امور كے وزير شيخ صالح بن عبد العزيز سے ملاقات میں كہا كہ اس وقت مسلمانوں كے درميان اتحاد اور يكجہتی كی بہت ضرورت ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ جو چيز ان كے اتحاد میں رخنہ ڈال رہی ہو اس سے دور رہ كر دشمنوں كی سازش كو خاك میں ملا دیں-
ڈاكٹر علی جمعہ نے كہا كہ تمام مسلمانوں كو برابر كے حقوق ملنے چاﻫﺋیں رنگ و نسل كی بنياد پر كسی كے حق كو ضاﺋع نہ كيا جاۓ-
مصر كے مفتی نے كہا كہ غير مسلم ممالك میں جو مسلمان زندگی گزار رہے ہیں وہ دوسرے شہريوں كی طرح اپنے حقوق ركھتے ہیں – جيسا كہ مسلم ممالك میں رہنے والے غير مسلم افراد بھی اپنے حقوق ركھتے ہیں

نظرات بینندگان
captcha