ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے محيط ساﺋٹ سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی حكومت نے اس تبليغ كو اس عنوان سے شروع كيا ہے كہ مجھے اسلام كا تعارف كراٶ٬٬
اس پروگرام كے انچارج فواد بن عبد الرحمن نے كہا كہ اس پروگرام كا آغاز ماہ مبارك رمضان كی پندرہ تاريخ سے كيا گيا-
موصولہ رپورٹ كے مطابق ابھی تك ۳۱۳ لوگ اسلام سے مشرف ہو چكے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ دين اسلام كی تعليمات كو موباﺋل پر ارسال كرنے كے لیے ۲۰ مبلغين خدمات انجام دے رہے ہیں-
قابل ذكر ہے كہ یہ مبلغين دنيا كی نو زبانوں پر مہارت ركھتے ہیں-
انہوں نے كہا كہ موباﺋل پر تبليغ كا ہمارا طريقہ یہ ہے كہ غير مسلموں كو ايك پيغام ديتے ہیں اس كے بعد ان سے یہ تقاضا كرتے ہیں كہ اگر آپ ہم سے رابطہ ركھنا چاہتے ہیں تو اپنا تفصيلی تعارف كرایں-
اس كے بعد ہم ان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اسلامی تعليمات ان كے سامنے پيش كرتے ہیں-