ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فلسطينين نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنين كے گورنر قادورہ موسی نے بتايا ہے كہ اس سال ۸۰۰ فلسطينيوں كا كاروان حج میں شريك ہو گا اور كرانہ باختری كے شمالی علاقے سے لوگوں نے جنين كے عہدہ داروں سے حج میں شركت كے لیے تمام امور طے كر لیے ہیں-
موسی نے كہا كہ فلسطينی حكومت كی طرف سے تمام حجاج كو بہترين خدمات پيش كی جائیں گی اور حجاج كے لیے آنے جانے كے تمام وسائل فراھم كیے جائیں گے-