ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اھل بيت ۜ سائٹ كے سربراہ نے اصفہان میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس سافٹ وئير میں كامل متن ،ترجمہ ،شرح ،مصنف كے حالات ،نہج البلاغہ كے مختلف شارح كتب و مصادر نہج البلاغہ كے علاوہ نہج البلاغہ كے بارے میں مقالاجات شامل ہوں گے-حلمی نے كہا كہ یہ سافٹ وئير فارسی ،عربی ،فرانسيسی ،انگلش ،اردو تركی ،آذری ،ھندی ،روسی ،تاجكی ،بوسنيائی ،برمی ،بنگالی ،انڈونيشيائی جيسی زبانوں پر مشتمل ہوگا-اور اس كا ایڈريس درج ذيل ہے- WWW.BALAGAHAH.NET
واصح رہے كہ یہ ادارہ حضرت آيت اللہ العظمی علی سيستانی كی سرپرستی میں اس سے پہلے قرآن مجيد كا سافٹ وئير ۲۵ مختلف زبانوں . میں تيار كر چكا ہے –