ميلاد حضرت عيسی ۜ مباركباد-

IQNA

ميلاد حضرت عيسی ۜ مباركباد-

12:40 - December 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1515813
اعزازی خبر نگار :سيد مہدی اللہ :اس وقت كو ياد كرو جب فرشتوں نے خدا كی طرف سے حضرت مريم كو كہا ٫٫خداوند تمہیں ايك با عظمت موجود كی خوشخبری ديتا ہے جس كا نام مسيح عيسی بن مريم ہے وہ دو جہانوں میں برگزيدہ انسان اور خدا كا مقرب بندہ ہے (سورہ آل عمران ۴۵)
۱۹۹۴ سال پہلے (۵۷۰ سال پيغمبر اسلام كے ميلاد سے پہلے) حضرت عيسی نے سرزمين كوفہ میں درياۓ فرات كے كنارے اس دنيا میں آنكھیں كھولیں بعض نے ان كی جاۓ ولادت كو دھكدہ ناصرہ٬٬ يا بيت المقدس بھی كہا ہے –
انكی ولادت معجزانہ تھی اور وہ بغير والد كے پيدا ہوۓ انكی مادر حضرت مريم اپنے زمانے كی مومنہ اور سيدة نساء العالمين تھیں
حضرت مريم بنی اسرائيل كی برجستہ شخصيت حضرت عمران كی دختر تھیں اور بعض روايات كے مطابق عمران بنی اسرائيل كے نبی تھے اور حضرت سليمان بن داٶد كی نسل سے تھے اور یہ عمران حضرت موسی كے والد عمران سے جدا ہیں ان دونوں كے درميان ۱۸۰۰ سال كا فاصلہ ہے-
حضرت عيسی نے اپنی ماں كے زير نگرانی تربيت پائی اور ۱۲ سال كی عمر میں علماء اور كاھنان كی مجلس كے ركن بنے اور ان سے بحث و مباحثہ كرنے لگے –
وہ ۳۰ سال كی عمر میں مبعوث رسالت ہوۓ اور انكے كئی معجزات تاريخ نے بيان كیے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha