ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے كہا ہے كہ اس ملك میں مكمل امن عامہ قائم كرنے كےلیے آئندہ چند روز تك ايك كمیٹی صومالیہ اور اس كے ہمسایہ ممالك میں بھيجی جاۓ گی-
انہوں نے موجودہ صورت حال كو انتہائی گھناٶنا قرار ديتے ہوۓ كہا كہ اس سے صلح كے عمل كو شديد دھچكا پنچہے گا –انہوں نے صومالیہ اور اس كے ھمسایہ ممالك كے رہنماٶں سے كہا كہ اس ملك میں امن قائم كرنے كےلیے اپنی توانائياں صرف كریں –
او آئی سی كے چيئرمين نے ايتھوپيا پر شديد نقطہ چينی كرتے ہوۓ كہا كہ وہ فورا اپنی افواج كو صومالیہ سے نكال دیں-
احسان اوغلو نے اقوام متحدہ اور دوسری تنظيموں سے كہا ہے كہ صومالیہ میں مكمل امن قائم كرنے كے لیے اپنا اپنا رول ادا كریں-