مصر میں مختلف اديان كے علماء كا مشتركہ اجلاس -

IQNA

مصر میں مختلف اديان كے علماء كا مشتركہ اجلاس -

11:46 - December 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1516190
بين الاقوامی گروپ: مختلف اديان كی مشتركہ نشست دينی و ثقافتی مشتركات ٬٬ كے عنوان سے مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں دنيا بھر سے آۓ ہوۓ ۱۰۰ علماء كی موجودگی میں منعقد ہوئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے روزنامہ الوطن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں علماء اسلام و یہود و مسيحيت نے شركت كی علماء نے اس بات پر زور ديا كہ ان تين مذاھب كے پيروكاروں كے مابين زيادہ سے زيادہ رابطہ ہونا چاہیے-
علماء نے كہا كہ تينوں مذاھب كی مقدس كتب قرآن ،انجيل اور تورات فضائل انسانی جيسے عدالت ،عملی صالح صداقت ،والدين كا احترام وغيرہ كی تعليم ديتی ہیں-
ھالينڈ كی يونيورسٹی میں فلسفہ كے پروفيسر كرسٹن وان نے كہا ہے كہ ثقافت دين كے بغير ادھوری ہے بلكہ یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں اور دونوں كا ہدف انسانيت كی خدمت كرنا ہے-
امريكہ كی بوسٹن يونيورسٹی كے وائس چانسلر احمد عبد العال نے كہا كہ آج دنيا بحرانی دور سے گذر رہی ہے اور اس سے عہدہ برآ ہونا علماء كی ذمہ داری ہے-

نظرات بینندگان
captcha