ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كليسا كے مسيحی عالم نے ہميشہ مسلمانوں كی درخواست كو رد كيا ہے اور اس بار بھی مسلمانوں كو اس جگہ عبادت سے روك ديا –خوزہ اسنژيو نے ايك انٹرويو میں كہا كہ ہم دوسرے مذاھب كے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم كرنا چاہتے ہیں ليكن ايسی غير منطقی باتوں كے سامنے سر تسليم خم كرنے كے لیے تيار نہیں ہیں-
اسلامی كونسل كے سربراہ منصور اسكودرو نے موجودہ صورت حال پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمان اور مسيحی ايك خدا كی پرستش كرتے ہیں لہذا اس اقدام سے دونوں مذاھب میں مزيد بھائی چارے كی فضا قائم ہوجاتی –
واضح رہے كہ مسلم راھنماٶں نے آخر میں خود پاپ سے مداخلت كی اپيل كی تھی-