حجة الاسلام والمسلمين رفعت نژاد نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ آذر بائيجان غربی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ حضرت مسيح صاحب كتاب انجيل اور اولوالعزم پيغمبروں میں سے ہیں حضرت عيسی كا نام قرآن مجيد میں ۲۵ بار مسيح ۱۱ بار اور حضرت عيسی كے فضائل قرآن مجيد میں ۱۳ سورتوں اور ۳۳ آيتوں میں بيان ہوۓ ہیں-
پيام نور يونيورسٹی قم كے پروفيسر نے كہا كہ حضرت عيسی كا قرآن مجيد میں اتنی كثرت كے ساتھ ذكر اس بات كی دليل ہے كہ پيغمبر اسلاۖم كی تعليمات حضرت عيسی كی تعليمات كے بہت قريب ہیں-