ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ڈی ڈبليو ورلڈ ڈی ای سے نقل كيا ہے كہ مشرقی برلن جرمنی میں ايك مسجد كی تعمير كے منصوبے پر وہاں كے لوگوں كی طرف سے سخت اعتراضات سامنے آۓ ہیں-
یہ دو منزلہ مسجد كہ جس كا مينار ۱۲ میٹر لمبا ہے برلن كے بيرونی علاقے میں تعمير كی جاۓ گی-
برلن میں مسلم سوسائٹی كے رہنما نے كہا كہ اس مسجد میں ۵۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہوگی اور اس مسجد كی تعمير ۲۰۰۷ ء كے اواخر اور ۲۰۰۸ كے اوائل میں مكمل ہوجاۓ گی-