ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو ،نے گذشتہ دنوں ہونے والے دھماكوں پر شديد غم و غصہ كا اظہار كرتے ہوۓ اسے دھشت گردوں كی كاروائی قرار ديا اور اس گھناٶنے عمل كو غير انسانی حركت سے تعبير كيا انہوں نے تھائی لينڈ حكومت كو اپنے ايك تعزيتی پيغام میں اس بزدلانہ حملے كی مذمت كرتے ہوۓ ستم ديدہ خاندانوں كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا-
واضح رہے كہ ان دھماكوں سے قبل او آئی سی كے جنرل سيكرٹری كا جنرل سونتی بونيار اگلين اور تھائی لينڈ كی سلامتی كونسل كے چيئرمين كے ساتھ ايك ملاقات كا پروگرام تھا-