لاتينی زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ پہلی دفعہ ۱۱۴۳ء میں ہوا-

IQNA

لاتينی زبان میں قرآن مجيد كا ترجمہ پہلی دفعہ ۱۱۴۳ء میں ہوا-

13:41 - January 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1517892
بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كا لاتينی زبان میں پہلا ترجمہ پیٹر محترم كی درخواست پررابرٹ مارٹينی اور ھرمن دلماطی دو مسيحی راھبوں نے ۱۱۴۳ء میں كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد عقائد و احكام اسلامی میں لاثانی اسلوب بيان كی وجہ سے بہت سارے مسيحی علماء كی توجہ كا مركز بنا یہی وجہ ہے كہ ۱۱۴۳ ء میں فرانس كے معروف راھب پیٹر محترم نے اس كا لاتينی زبان میں ترجمہ كرنے كی درخواست كی-
اور اس كام كےلیے اسپين كے دو راھبوں ،رابرٹ ،رویٹنی اور ھرمن دلماطی كا انتخاب كيا جنہوں نے ايك عرب كی وساطت سے قرآن مجيد كا لاتينی زبان میں ترجمہ كيا-اس زمانے میں جب اسلام كو يورپ میں پھيلنے سے روكا جا رہا تھا اس ترجمہ كی طباعت پر پابندی لگا دی گئئ،بالآخر ۴ سو سال كے بعد ۱۵۴۳ ء میں اس قرآن مجيد كے ترجمے كے اشاعت ہو گئی
اس ترجمہ كے ناقدين كا كہنا ہے كہ یہ ترجمه ، قرآن مجيد كی سو فيصد ترجمانی نہیں كرتا كيونكہ اس میں حذف ،اضافہ اور تحريف كی گئی ہے-

نظرات بینندگان
captcha