تركی میں پہلی بار جشن غدير كا انعقاد ۔

IQNA

تركی میں پہلی بار جشن غدير كا انعقاد ۔

12:57 - January 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1518035
بين الاقوامی گروپ: عيد سعيد غدير كی مناسبت سے تركی میں پہلی بار جشن غدير كا انعقاد كيا جا رہا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ عظيم الشان جشن مٶسسہ آل البيت كے توسط سے منعقد كيا جا رہا ہے۰
اس جشن میں ايران كے بين الاقوامی قاری رحيم خاكی تلاوت قرآن مجيد كریں گے اور حجت الاسلام والمسلمين صحتی سعدرودی اپنی تقرير میں فضائل ائمہ اطہار بيان كریں گے-
اس جشن كے انعامی مقابلے میں شركت كرنے والوں كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا-
جن كی تفصيل اس طرح ہے ۵ افراد كو حج و عمرہ كا ٹكٹ ديا جاۓ گا اور پانچ افراد كو كربلا معلی اور مشہد مقدس كا ٹكٹ ديا جاۓ گا-
ياد رہے كہ یہ عظيم الشان جشن باغ جيلار استنبول میں منعقد ہوگا-جس میں ہزاروں ائمہ اطہار كے عقيدت مندوں كی پذيرائی كی جاۓ گی –

نظرات بینندگان
captcha