ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جرمنی نيوز ايجنسی ڈی پی اے كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دھشت گردوں نے ايك خود ساختہ پوليس چوكی قائم كركے آيت اللہ العظمی سيستانی كے نمائندہ كو روكا اور ان كو محافظ سميت شہيد كرنے كے بعد موقع واردات سے فرار ہو گۓ- پاكستان میں بھی ايك دھشت گردی كی واردات میں معروف شيعہ عالم دين علی امام جعفری كو نامعلوم حملہ آوروں نے پشاور میں شہيد كر ديا سن ۸۰ كی دھائی سے ليكر اب تك ۴ ہزار شيعيان كو پاكستان میں شہيد كيا جا چكا ہے عراق میں بھی جب سے غير ملكی افواج نے قبضہ كيا ہے ہزاروں افراد مارے جا چكے ہیں جن میں آيت اللہ باقر الحكيم جيسے افراد بھی شامل ہیں-