ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لنكا شائر ڈاٹ يو كے ،)كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مسجد جو كچھ عرصہ پہلے ايك كارخانے كے طور پر استعمال ہوتی تھی گذشتہ سال دسمبر كے مہينے میں مسلمانوں كو مذھبی اور دينی فرائض كی ادائيگی كے لیے دی گئی-اور يوں مسلمانوں كا تيس سالہ مطالبہ كہ انہیں ايك مكان عبادت كے لیے ديا جاۓ پایہ تكميل تك پہنچا –
مسجد پر اس حملے میں اس كے شيشے ٹوٹ گۓ اور پوليس مسجد پر حملے كی وجوہات كی تحقيق میں مصروف ہے –مسجد پر حملے میں مسجد كو لاكھوں كا نقصان ہو ا پوليس كے ترجمان كے مطابق ہم نے كچھ شواہد اكٹھے كیے ہیں جن كی روشنی میں مزيد تحقيق جاری ہے-