اٹلی حكام اپنے ملك میں مساجد كی تعميرات كے سلسلے میں سرمایے پر نظر ركھیں گے-

IQNA

اٹلی حكام اپنے ملك میں مساجد كی تعميرات كے سلسلے میں سرمایے پر نظر ركھیں گے-

12:59 - January 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1518417
بين الاقوامی گروپ:اٹلی اس كوشش میں ہے كہ مساجد كی تعمير كے لیے بيرون ملك سے آنے والے سرمایے كی چھان بين كرے-
ايران كی قرآ نی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بی بی سی سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كی وزارت داخلہ چاہتی ہے كہ جو پيسہ بيرون ملك سے مساجد اور اسلامی مراكز كی تعميرات كے لیے آتا ہے اس كی چھان بين كرے اٹلی كے وزير داخلہ جوليا نو آماتو نے كہا كہ اسلامی ممالك كی طرف سے جو پيسہ اٹلی میں اسلامی مراكز قائم كرنے كے لیے آتا ہے ہماری اس پر كوئی نظر نہیں ہے-
انہوں نے ايك نظارتی سنٹر قائم كرنے كی ضرورت پر زور ديا اور كہا كہ اس میں كچھ مسائل ہیں جو خوش آئند بات نہیں ہے-
ہمیں معلوم ہونا چاہیے كہ كون كس مقصد كے لیے پيسے بھيجتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha