ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے رائٹرز نيوز ايجنسی كے حوالے سے بيان كيا ہے كہ اسلامی كونسل سری لنكا كے رہنما ڈی ايم ڈی رضوی نے كہا ہے كہ حكومت بدھمت كے پيروكاروں كے تحفظ كے لیے اور تامل ٹائيگر اپنےمفادات كے لیے جنگ كر رہے ہیں جس كا خميازہ مسلمانوں كو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے –
انہوں نے كہا كہ سری لنكا جس كی آبادی ۸ فيصد مسلمانوں پر مشتمل ہے انہوں نے كئی دفعہ حكومت كو متوجہ كيا ہے كہ مسلم برادری كی مشكلات كو دور كيا جاۓ ليكن حكومت نے اس پر توجہ نہیں دی-
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمان خوف كے مارے گھروں سے نكل گۓ ہیں اور اپنے گھر واپس نہیں لوٹ سكتے اور مختلف پناہ گاہوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں-