مختلف اديان میں منجی كا تصور .

IQNA

مختلف اديان میں منجی كا تصور .

15:47 - January 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1519230
بلاگ گروپ:مصلح آخر الزمان فقط دين اسلام اور مذھب تشيع ہی میں نہیں ہے بلكہ دوسرے اديان میں بھی مصلح آخر الزمان كے متعلق بہت كچھ موجود ہے مذھب زرتشت ،ھندو،بودا ،یہود،اور عيسائيت میں موعود اور انسانيت كو نجات دينے والے كا ذكر ہے-

انجيل كے باب نمبر ۱۳ میں حضرت مہدی ۜ كے بارے میں لكھا ہے كہ بيدار رہیں اور دعا كریں كيونكہ معلوم نہیں ہے كہ وہ وقت كب آجاۓ جب مہدی كا ظہور ہو جاۓ جيسے كہ آپ كو معلوم نہیں كہ گھر كا مالك كب آجاۓ گا اور آپ كو گھر اس كے حوالے كرنا ہوگا-اور معلوم نہیں ہے كہ گھر كا مالك صبح آۓ گا يا شام كو-
بلاگ مزيد لكھتا ہے كہ دين زرتشت كی كتابوں میں یہ مطلب موجود ہے كہ عرب كی سرزمين سے ايك ہاشمی جوان ظہور كرے گا ايك بہت بڑے لشكر كے ساتھ وہ اپنے جد كے دين كی نشر و اشاعت كرے گا اور زمين كو عدل و انصاف سے بھر دے گا

نظرات بینندگان
captcha