مفتی مصر:اسلام صلح و عدالت كا دين ہے-

IQNA

مفتی مصر:اسلام صلح و عدالت كا دين ہے-

9:19 - January 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1519314
بين الاقوامی گروپ:مصر كے مفتی نے كہا ہے كہ اسلام صلح و عدالت كا دين ہے اور اپنے پيروكاروں كو ہر زمانے میں صلح و عدالت كا درس ديتا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے محيط خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كی كيمبرج يونيورسٹی میں خطاب كرتے ہوۓ مصر كے مفتی علی جمعہ نے كہا اسلام و مسلمانوں كی تاريخ اور منابع واضح و آشكار ہیں لہذا جو بھی اسلام كی نمائندگی كرتا ہے اسے چاہیے كہ تعليمات اسلام سے بہرہ مند ہوں انہوں نے كہا كہ بعض مسلمان احاديث فہمی میں اشتباہ كر جاتے ہیں كيونكہ بعض احاديث خاص زمانی و مكانی شرائط كے ساتھ وارد ہوئی ہیں لہذا فہم حديث میں ان چيزوں كو مد نظر ركھنا چاہیے-

نظرات بینندگان
captcha