علی علیہ السلام كا مقام ميرے مقام كی طرح ہے مگر یہ كہ وہ نبی نہیں ہیں-

IQNA

علی علیہ السلام كا مقام ميرے مقام كی طرح ہے مگر یہ كہ وہ نبی نہیں ہیں-

15:03 - January 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1519752
بلاگ گروپ)گدايان فاطمہۜ )بلاگ سائٹ نے حضرت علیۜ كی فضيلت اور عظمت كے بارے میں پيغمبر اكرم ۖ كی احاديث كو كتاب بحار الانوار كی جلد ۲۷ سے نقل كيا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گدايان فاطمہۜ نامی اس بلاگ نے مئی ۲۰۰۶ء سے اپنی سرگرميوں كا بلاگفا میں آغاز كيا ہے-
بلاگر نے ابتداء میں ايك روايت اس طرح نقل كی ہے راوی كہتا ہے :ہم نے ايك دن علی بن ابی طالب ۜ كے بارے میں پيغمبر اكرمۖ سے سوال كيا پيغمبرۖ ناراض ہوۓ اور فرمايا:كيوں كچھ لوگ ايسی شخصيات كے بارے میں سوال كرتے ہیں كہخداوند متعال كے نزديك جن كا مقام ميرے مقام كی طرح ہے مگر یہ كہ وہ نبی نہیں ہیں٬٬
اسی طرح وہ لكھتا ہے :٫٫پھر پيغمبر نے فرمايا:آگاہ رہو جو شخص علی سے محبت كرتا ہے وہ مجھ سے محبت كرتا ہے اور جو مجھ سے محبت كرے گا خدا اس سے راضئ ہے اور جس سے خدا راضی ہو اس كی جزاء جنت قرار ديتا ہے٬٬
وہ مزيد كہتا ہے ٫٫آگاہ ہو جاو جو شخص علی سے محبت ركھتا ہے ملائكہ اس كے لیے استغفار كرتے ہیں اور جنت كے تمام دروازے اس كے لیے كھلے ہیں وہ جس دروازے سے چاہے بغير حساب سے داخل ہوگا٬٬
اس نے مزيد كہا٫٫آگاہ ہو جاٶ جو شخص علی سے محبت ركھتا ہے خدا اس كا نامہ اعمال اس كے دائیں ہاتھ میں دے گا اور اس كا حساب و كتاب ،انبياء كے حساب وكتاب كيطرح قرار دے گا وہ اس دنيا سے نہیں جاۓ گا مگر یہ كہ آب كوثر سے پیے گااور شجرہ طوبی سے كھاۓ گا اور جنت میں اپنا مقام كو ديكھ لے گا-
پھر لكتا ہے ٫٫آگاہ رہو جو شخص علیۜ سے محبت ركھتا ہے خداوند موت كو اس پر آسان كر دے گا- اور اس كی قبر كو جنت كے باغوں میں سے ايك باغ قرار دے گا اور جنت میں اس كے بدن میں موجود رگوں میں سے ہر رگ كے برابر ايك حور العين عطا كرے گا اور اس كے اپنے خاندان كے افراد میں سے ۸۰ افراد كے بارےم یں اس كی شفاعت قبول كرے گا
اسی طرح لكھتا ہے ہے ٫،آگاہ ہو جاٶ جو شخص علیۜ سے محبت كرتا ہے خدا اس كو عرش كے سایہ میں جگہ دے گا اور اسے صديقين ،شہدا اور صالحين كے ہمراہ قرار دے گا اور اسے قيامت كے خوف اور نزع سے محفوظ ركھے گا اور وہ ايسی حالت میں جنت میں داخل ہوگا كہ اس كا چہرہ چودھویں كے چاند كی طرح چمك رہا ہوگا-

نظرات بینندگان
captcha