ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ (bj-jannat)
نے قرآن كے مناسب ترين ترجمان كے بارے میں مطالب بيان كرنے كے ضمن میں امام علیۜ امام صادق ۜ اور امام باقرۜ سے كچھ مطالب لكھے ہیں :امير المومنين فرماتے ہیں :یہ قرآن ،ايسے خطوط ہیں جو جلد كے درميان مخفی ہے ،زبان كے ساتھ نہیں بولتا اور یہ مفسر اور ترجمان كا محتاج ہے)پھر فرمايا ہم (ائمہ معصومين علیہم السلام)قرآن كی تفسير اور ترجمان كے لیے تمام لوگوں سے لائق ترين ہیں انہو ں نے پانچویں امام ۜ كے اس فرمان كو بھی نقل كيا كہ ہم وحی الہی كے مترجم ہیں-