ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا)م نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه اسرائيلی فوج نے مغربی كنارے كے شہر نابلوس میں ايك فلسطينی كو گولی مار كر شہيد كر ديا۔فلسطينی حكام اور اسپتال كے ذرائع نے بتا يا ہے كہ شہيد ہونے والے فلسطينی كی شناخت محمد رمدون كے طور پر كی گئی ہے۔اس كا تعلق الفتح كے عسكری ونگ سے بتا يا جاتا ہے۔اسرائيلی فوج كاكہنا ہے كہ ايك مسلح شخص كو گولی ماری گئی ہے۔