ايران :ہمارے دشمن ایٹمی تنصيبات پر حملہ نہیں كر سكتے

IQNA

ايران :ہمارے دشمن ایٹمی تنصيبات پر حملہ نہیں كر سكتے

14:39 - January 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1520703
بين الاقوامی گروپ :ايران نے كہا ہے كہ اس كی ایٹمی تنصيبات پر اُسكے دشمنوں كو حملہ كر نے كی طاقت نہیں ہے




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه ايران نے كہا ہے كہ اس كی ایٹمی تنصيبات پر اُسكے دشمنوں كو حملہ كر نے كی طاقت نہیں ہے،اورايرانی مسلح افواج ایٹمی تنصيبات كے حوالے سے كسی بھی خطرے كا سامنا كر نے كے لئے تيا ر ہیں۔ايرانی ذرائع ابلاغ كے مطابق یہ بات اير انی اعلیٰ ایٹمی مذاكرات كار علی لاريجانی نے كہی ۔اسی ہفتہ ايران كے ایٹمی انرجی كے نائب سر بر اہ نے كہا تھا كہ ان كے ملك نے ہميشہ ایٹمی تنصيبات كے حوالے سے خطرات كی پيش بندی كی ہے۔امريكی وزير دفاع رابرٹ گیٹس نے خطے كے اپنے حالیہ دورے كے دوران كہاتھاكہ امريكا كا ايران پر حملے كا ارادہ نہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha