ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ شيخ ابوناموس جو كہ امام مسجد اور نيو يارك كے اسلامی ثقافتی مركز كے سربراہ ہیں انہوں نے ايك یہودی پادری سے اپنی ايك میٹنگ میں كہا كہ اعراب اور اسرائيل كے اختلافات سے بعض لوگ سوء استفادہ كرتے ہوۓ مسلمانوں كو نقصان پہنچانے كے درپے ہیں-
انہوں نےمزيد كہا كہ اسلام كے نام پر جو بھی شدت پسندی پھيلائی جا رہی ہے اس كے پيچھے سياسی عوامل كارفرما ہیں-