كاسترو: زندگی و موت كی كشمكش میں ۔

IQNA

كاسترو: زندگی و موت كی كشمكش میں ۔

15:43 - January 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1520732
بين الاقوامی گروپ : وينزويلا كے صدر يوگو شاويز نے كہا ہے كہ كيوبا كے صدر فيدل كاسترو زندگی و موت كی جنگ لڑ رہے ہیں۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا ) نے بی بی سی سے نقل كيا هے كه ريو ڈی جنيرو میں ايك اجلاس سے خطاب كے دوران يوگو شاويز نے كہا كہ انہوں نے اس ہفتے كے آغاز میں اسی سالہ رہنما سے بات كی۔ صدر شاويز كو كاسترو كا بہت قريبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

صدر كاسترو گزشتہ چھ ماہ كے عرصے كے دوران لوگوں كے سامنے نہیں آئے۔ انہیں آخری بار اس وقت ديكھا گيا تھا جب انہوں نے اپنے عہدے كے اختيارات اپنے بھائی رال كاسترو كو منتقل كرنے كا اعلان كيا تھا۔

يوگو شاويز فيدل كاسترو كے قريبی ساتھی رہے ہیں اور كہا جارہا ہے كہ اگر كسی كو كاسترو كی صحت كی اصل حالت كا علم ہے تو وہ يوگو شاويز ہی ہیں۔

شاويز كا كہنا ہے كہ كاسترو كی حالت ’نازك‘ ہے۔ انہوں نے یہ بھی كہا كہ ان كا دوست زندگی و موت كی جنگ لڑ رہا ہے۔

صدر شاويز كا یہ بيان كيوبا كے حكومتی كنٹرول كے تحت چلنے والے ذرائع ابلاغ پر نشر نہیں كيا گيا ہے۔ كيوبا میں گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ كے عرصے كے دوران صدر كاسترو كی بيماری كی كوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی۔

اس معاملے كو كيوبا میں ’حكومت كے خفیہ راز‘ كے طور پر ليا جارہا ہے۔

اگرچہ كيوبا كے چند لوگ كاسترو كی صحت كے بارے میں سپين سے آنے والی اطلاعات سے باخبر ہیں تاہم ہوانا سے ايسی كسی صورتحال كی جھلك نہیں ملتی۔
نظرات بینندگان
captcha