ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ خراسان رضوی نے ریڈيو افغان نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ كابل كے شہريوں نے مجالس عزای امام حسين كا انعقاد كيا ہے اور شہر كے اكثر علاقوں میں بڑے بڑۓ سائن بورڈ نصب كیے ہیں جن پر يا حسين ،يا ابا الفضل العباس اور مظلوم حسين لكھا ہوا ہے-
كابل كے بازاروں میں بھی دكانوں كے سامنے سياہ كپڑے لگا دیے گۓ ہیں تاكہ دكاندار حضرات بھی غم حسين میں شريك ہو سكیں-
حكومت افغانستان نے عاشورا كے دن سركاری چھٹی كا اعلان كيا ہے ،اھلسنت سے تعلق ركھنے والے لوگ بھی ان ايام میں نذر و نياز دے كر عزاداری میں شريك ہوتے ہیں-