ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا هے كه امريكی كردار كو مقامی اور بين الاقوامی سطحوں پرايك عالمی سروے میں بدترين قرار ديا گيا ۔ برطانوی ٹی وی كے سروے میں امريكا سميت دنيا كی25 اقوام میں جائزہ ليا گيااور ہر چار میں سے تين جواب دہندگان نے عراق كی معاملے سے نمٹنے كے لئے واشنگٹن كے طريقہ كار كو مسترد كرديا،جبكہ 26,381 جواب دہندگان كی اكثريت نے امريكا كی خارجہ پاليسی كی تحت ڈيل كئے جانے والے 5 ديگر معاملات میں بھی امريكی طريقہ كار مسترد كرديا۔ 25 ممالك میں كئے گئے سروے میں 49 فيصد عوام كی رائے میں كہا گيا ہے كہ امريكا دنيا بھر میں بنيادی طور پر منفی كردار ادا كررہاہے۔ جبكہ كينيا‘ نائيجريا‘ فلپائن اور امريكا میں اس كے برعكس رائے سامنے آئی ہے جس میں كہا گيا ہے كہ امريكا مثبت كردار ادا كررہا ہے۔